Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193520
Published : 1/5/2018 4:57

پیغمبراسلام(ﷺ)کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں:ہندوستانی وزیر اعظم

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے عوام سےغریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی (ﷺ) کی تعلیمات پرعمل کرنے کی اپیل کی۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو امن اور خیر سگالی کے حضرت محمد مصطفی (ﷺ) کی تعلیمات اورپیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا،نریندر مودی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ پیغمبراسلام حضرت محمد (ﷺ) کی تعلیمات اور ان کے پیغامات کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ان کی زندگی سے سبق حاصل کر کے مساوات اور بھائی چارے کے راستے پر چلنا سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد(ﷺ) نے لوگوں کو مساوات اور بھائی چارے کی راہ دکھائی جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونی چاہیے،ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد(ﷺ) علم اور ہمدردی پر یقین رکھتے تھے،انہیں کسی بات کا غرور نہیں تھا، آپ (ﷺ)فرمایا کرتے تھے کہ اگر آپ کے پاس کوئی بھی چیز آپ کی ضرورت سے زیادہ ہے تو آپ اسے کسی ضرورت مند شخص کو دے دیں، لہٰذا رمضان میں عطیات کی بھی بہت اہمیت ہے اور ہم ان کی تعلیمات پر مبنی امن اور ہمدردی و رحمدلی سے بھرے عالم کی تعمیر میں اپنی ذمہ داری ادا کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ (ﷺ)  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25