Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193521
Published : 1/5/2018 5:3

کابل میں لگاتار2خودکش دھماکے؛25 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دوخودکش دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے.

ولایت پورٹل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے ''شش درک'' میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا،افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے جاں بحق اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،کابل پولیس کے ترجمان نے شش درک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے،افغان ذرائع کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچےتو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا ایک فوٹوگرافرہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے،خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے،یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ؔ
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24