Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193522
Published : 1/5/2018 5:12

مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا:مولانا فضل الرحمان

آج بندوق اور تلوار کی جگہ ووٹ نے لے لی ہے،اپنے ووٹ حق کے لئے استعمال کرو گے تو حق آگے آئے گا۔

ولایت پورٹل:متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  ملک میں مذہب بیزارحکومت رائج ہے، مضبوط نظام حکومت کےبغیر نظام نہیں چل سکتا ہےجبکہ پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ بین الاقوامی دبائو میں ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ پتا نہیں کہ حکومت کس کی ہے، جو اپنے آپ کو حکمران کہتے ہیں وہ روزانہ عدالتوں میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں ادارے حکمران بن گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایجنٹ ایسےہی نہیں کہتےاور ساتھ ہی مغرب کےایجنڈے کوبھی پاکستان میں نافذ نہیں ہونےدیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ یہ چور ہے وہ چور ہے جبکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا آسان فارمولا یہ ہے کہ حکومت کو متحدہ مجلس عمل کے حوالے کردیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ آج بندوق اور تلوار کی جگہ ووٹ نے لے لی ہے،اپنے ووٹ کی پرچی کو حق کے لئے استعمال کرو گے تو حق آگے آئے گا،متحدہ مجلس عمل کے صدر نے کہا کہ 13 مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پاکستان پر جمع ہوں گے جس میں قوم کو پاکستان کی اساس یاد دلائیں گے تاہم مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17