Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193527
Published : 1/5/2018 6:5

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی سے مزید دو جوان زخمی

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب امریکی سفارتکارکی جیپ نمبر کیو این 734 نےموٹر سائیکل اے آر ایم 935 پر سوار کو ٹکر ماری، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے،گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا جبکہ حادثہ رات 9 بجکر40 منٹ پر پیش آیا،ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان نزاکت اسلم کے سر پر چوٹ آئی ہے، جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمزاسپتال منتقل کردیا گیا،نزاکت گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی اور موتمرعالم اسلامی میں ملازم ہے،ترجمان پمز اسپتال کے مطابق نزاکت کو سر پر اور محمد وسیم کو اندرونی چوٹ آئی ہے، دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے جس کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جس میں ایک سوار جاں بحق ہوگیا تھا ۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20