Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193562
Published : 3/5/2018 18:34

بش کے منھ پر جوتا مارنے والے منتظر زیدی بھی ہونگے عراقی الیکشن میں کنڈیڈیٹ

یاد رہے کہ ۲۰۰۹ تک جیل کاٹنے کے بعد زیدی لبنان چلے گئے تھے اور وہ دو مہینہ پہلے ہی وطن لوٹے ہیں تاکہ ۱۲ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش کے منھ پر جوتا مارکر دنیا میں نام کمانے  والے عراقی نامہ نگار منتظر زیدی بھی اس برس عراق کے پارلیمنٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق منتظر زیدی نے ایک ویڈیو جاری کر عراقی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ مجھے کافی عرصہ سے جانتے ہیں اور میں ظالم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کے لئے کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ عرب میں جوتا مارنا توہین شمار کیا جاتا ہے اور میں نے بش کے منھ پر جوتا مار کر اسے یہ ملک چھوڑدینے کا پیغام دیا تھا۔
منتظر زیدی نے بش کو جوتا مارتے ہوئے کہا تھا کہ تم نے عراقیوں کا قتل عام کیا ہے لہذا تم اس ملک سے نکل جاؤ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امریکی عوام سے کوئی پریشانی نہیں ہے اگر پریشانی ہے تو امریکی حکومت سے کہ جس نے ہمارے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھٹر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ۲۰۰۹ تک جیل کاٹنے کے بعد زیدی لبنان چلے گئے تھے اور وہ دو مہینہ پہلے ہی وطن لوٹے ہیں تاکہ ۱۲ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔  


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25