Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193564
Published : 5/5/2018 6:11

ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے،آل سعود اور صیہونیوں کو امریکہ پر:خطیب جمعہ تہران

سعودی عرب اور اسرائیل کو امریکی طاقت پر جبکہ ایران کو اللہ تعالی کی طاقت پر ناز ہے اللہ تعالی ایران کے اسلامی انقلاب کے ساتھ ہے جبکہ بڑا شیطان امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،خطیب جمعہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ ریشہ دوانیوں اور گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو امریکی طاقت پر جبکہ ایران کو اللہ تعالی کی طاقت پر ناز ہے اللہ تعالی ایران کے اسلامی انقلاب کے ساتھ ہے جبکہ بڑا شیطان امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ ہے،انھوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب اور اسرائیل کو اپنے ہمراہ کرنے کےعلاوہ  یورپ کو بھی اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ سعودی عرب  اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اللہ ہمارے ساتھ ہے ہم نے اس سے قبل بھی  آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں شیطانی اتحاد کو شکست دی ہے اور اس کے بعد بھی ہم اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے ساتھ امریکہ کے شیطانی اتحاد کو شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ ہمیں اللہ کی طاقت پر ناز ہے اور فتح ہمیشہ اللہ کے طرفداروں کی ہوتی ہے۔خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں خصوصی توجہ مبذول کریں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17