Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193572
Published : 5/5/2018 16:23

ٹرمپ ایسا صدر ہے جو بھونکتا تو بہت ہے لیکن کاٹتا نہیں:جرمنی اخبار

ایک جرمنی اخبار نے ٹرمپ کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صدر بس بھونکنا جانتے ہیں کاٹنا نہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق جرمنی کے معروف اخبار  Die Zeit نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان یہ ہے کہ’’کیا ٹرمپ اس بار ایران کے کاٹ لے گا‘‘۔ اس اخبار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ:ٹرمپ بھونکتا تو بہت تیز ہے جس سے لگتا ہے کہ اب امریکہ ایک لمحہ کے لئے بھی اس معاہدہ کا پابند نہیں رہے گا اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹرمپ ایران کے خلاف کس پروگرام کو لاگو کرے گا۔
اس مضمون کے لکھنے والے جرمنی کے ایک معروف نامہ نگار ہیں، ان کا کہنا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی کھیل کے میدان میں ٹرمپ کمنٹیٹر کا رول ادا کررہے ہیں جیسے ہی ایران کے ایٹمی معاہدہ کی بات أتی ہے تو وہ کوئی ایسا بیان دیدیتے ہیں جس سے لوگوں کی سانسیں ہی اکھڑ جاتی ہے ۔ اب جبکہ ان کے صدارتی دور کا صرف ایک برس رہ گیا ہے کسی کو یہ معلوم تک نہیں کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ جب سابق امریکی صدر اوباما نے ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کی تھی تو سب سے زیادہ تنقید ڈونلڈ ٹرمپ ہی کی طرف سے ہوئی تھی اور اس معاہدہ کو امریکہ کے مفاد کے خلاف ایک معاہدہ کہا تھا چونکہ ٹرمپ کی نظر میں ایران سے مرتبط بعض حساس مسائل جیسے ایران کی فوجی چھاونیوں پر نظارت،میزائیل سسٹم میں ارتقا کیفیت میں پابندی نیز مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک میں ایران کی موجودگی اس کا سب سے بڑا درد تھا۔جبکہ ایرانی حکمران اپنی فوجی طاقت اور میزائیلی سسٹم پر کسی سے معاہدہ و مذاکرہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

فارس نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25