Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193580
Published : 5/5/2018 18:22

آیت اللہ سیستانی کی لوگوں سے الیکشن میں بھرپور شرکت کی دعوت

آیت اللہ سیستانی نے اعلان کیا کہ عام انتخابات میں شریک ہونا ہر عراقی کا حق ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ سیستانی نے آج عراق کے عام الیکشن سے پہلے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں لوگوں سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
اس بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ  عراق کے علماء  کی نظر میں تمام کنڈیڈیٹس معتبر ہیں لیکن  وہ کسی خاص شخص کی تائید نہیں کرتے۔
آیت اللہ سیستانی نے اعلان کیا کہ عام انتخابات میں شریک ہونا ہر عراقی کا حق ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرے۔
یاد رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ کے عام الیکشن آنے والی 12 مئی کو 18 حلقوں میں منعقد ہونگے جن میں عراق کے تمام آزاد شدہ علاقوں کے باشندگان اس میں شامل ہونگے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26