Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193826
Published : 19/5/2018 2:30

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا،امریکہ اور اس کے اتحادی الہی سنت کو بدل نہیں سکتے:رہبرمعظم

فلسطین کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینی اپنی سرزمین پر ایک دن ضرور آباد ہوں گے۔
ولایت پورٹل:رہبرمعظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قدس صیہونی غاصب حکومت کے قبضے سے بہت جلد آزاد ہوجائے گا، رہبر معظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فلسطین بہت جلد دشمن کے قبضہ سے آزاد ہوجائےگا،امریکہ اور اس کے اتحادی، حقیقت اور الہی سنت کو بدل نہیں سکتے،تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد محفل انس با قرآن منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز قاریوں اور حفاظ نے شرکت کی،رہبر معظم کی موجودگی میں یہ سراسر نورانی محفل تین گھنٹے تک جاری رہی،رہبر معظم نے اس نورانی اور ایمان افروز محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:مسلمان قرآن مجید کے سائے میں اپنی مشکلات دور کرسکتے ہیں، قرآن مجید مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا عظیم سرمایہ ہے، رہبر معظم نے فرمایا مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کی قرآن مجید سے دوری کے نتیجے میں آج عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے،رہبر معظم نے فرمایا: فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اور بیت المقدس کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرنا چاہیے فلسطین کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینی اپنی سرزمین پر ایک دن ضرور آباد ہوں گے اور ان کے دشمنوں کو دنیا اور آخرت میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21