Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193830
Published : 19/5/2018 3:47

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہائی اسکول میں فائرنگ؛8 طلبہ ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص شاٹ گن کے ہمراہ سینٹا فے ہائی اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں کم سے کم8 طلبہ ہلاک ہوگئے۔
ولایت پورٹل:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع سینٹا فے ہائی اسکول میں مسلح دہشتگرد نے فائرنگ کرکے معتدد طلبا کو ہلاک کردیا ،امریکی ٹی وی ’سی بی ایس‘ سے منسلک ’کے ایچ او یو‘ نے تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہائی اسکول میں فائرنگ سے 8 طلبہ ہلاک ہوئے،این بی سی سے منسلک ’کے پی آر سی‘ نے بھی فائرنگ سے ہلاکتوں کی یہی تعداد رپورٹ کی،امریکی ٹی وی چینل ’سی این این‘ نے بےنام ذرائع کے حوالے سے کہا کہ فائرنگ سے ’متعدد ہلاکتیں‘ ہوئیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ ہوئی جس کی ابتدائی رپورٹس اچھی نہیں،ہیرس کاؤنٹی کے شیرف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیاہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس افسر کا علاج جاری ہے،ڈان نیوز کے مطابق واقعے کی عینی شاہد نِکی نے بتایا کہ ’ایک شخص شاٹ گن کے ہمراہ اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی،انہوں نے کہا کہ ’فائرنگ شروع ہونے کے بعد طلبہ خوفزدہ ہو کر اسکول سے باہر آگئے،دیگر متعدد طلبہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار فائر کی آواز سنی،واضح رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں کی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات تقریباً روز ہی پیش آرہے ہیں،رواں سال کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں ’گن کنٹرول‘ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21