Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193831
Published : 19/5/2018 3:56

شام اور روس کے صدور کی ملاقات

شامی صدر کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خاتمے میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سیاسی عمل کے راستے ہموار ہو رہے ہیں۔
ولایت پورٹل:روسی کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد غیرعلانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،شامی صدر کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خاتمے میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سیاسی عمل کے راستے ہموار ہو رہے ہیں،واضح رہے کہ بشاراسد کی روسی صدر سے ملاقات بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ولادیمیر پیوتن کی سرمائی رہائش گاہ پر ہوئی،پیوتن کے ترجمان دمتری پسکوف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شامی صدر نے روسی رہنما کو اقوام متحدہ میں اپنا وفد بھیجنے سے متعلق فیصلے سےآگاہ کیا جہاں وہ شامی دستور میں اصلاحات سے متعلق مذاکرات میں شرکت کرے گا،خیال رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس شام کا ایک اہم اتحادی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20