Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193832
Published : 19/5/2018 4:3

ایران اور ترکی کا باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کا اعلان

ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

  • ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان  نے استنبول میں باہمی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعلان کیا ہے،یہ ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ہوئی،ڈاکٹرحسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے،ترکی کے صدر اردوغان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کا خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ہے اور دونوں ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔
  • مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21