Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193847
Published : 20/5/2018 3:50

مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس حادثہ کا شکار؛9زائرین جاں بحق

زائرین کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی کی بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق الحجرہ روڈ پر مکہ سے مدینہ عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس ڈارئیور کے قابو سے باہر ہو کر پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں،حادثے کے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک ہے تاہم ابھی تک کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے،پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21