Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193853
Published : 20/5/2018 4:35

شام میں ابھی ہمارا مشن پورا نہیں ہوا ہے:روس

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ہمارا مشن مزید جاری رہے گا۔
ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ہمارا مشن مزید جاری رہے گا،روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے فوجی دستے فی الحال شام میں رہیں گے،خیال رہے کہ گزشتہ روز شامی صدر بشار الاسد نے اپنے روسی ہم منصب سے سوچی میں ملاقات کی تھی، کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد غیرعلانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،شامی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سیاسی عمل کے راستے ہموار ہو رہے ہیں،واضح رہے کہ صدر اسد کی روسی صدر سے ملاقات بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ولادیمیر پیوٹن کی سرمائی رہائش گاہ پر ہوئی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21