Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193873
Published : 21/5/2018 4:15

امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا:ایرانی صدر

ایرانی قوم امریکہ،اسرائیل اور خطے میں ان کے حامی ممالک کے شدید ترین دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔
ولایت پورٹل:ایرانی صدارتی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں اور عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا،ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومتی ارکان اور ان کے اہلخانہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں امریکہ ، اسرائیل اور خطے میں ان کے حامی ممالک کی طرف سے ایران پر دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ان کے شدید ترین دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے،حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ سال کے تمام ایام یکساں نہیں ہیں،رمضان میں افطار اور سحر بھی ہے اور بھوک اور پیاس کو تحمل کرنے جیسی عبادت بھی ہے،ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ سخت اور پیچیدہ مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور مشکلات سے عبور کرنا اچھی طرح جانتی ہے،صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں اور امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20