Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193875
Published : 21/5/2018 4:28

ہم بھوکے نہیں ہیں:فلسطینیوں کا متحدہ عرب امارات کی افطاری کو جواب

فلسطین کے با غیرت مسلمانوں نے متحدہ عرب امارات کے صیہونی نواز حکمرانوں کی طرف سے دی گئی افطاری کویہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ ہم بھوکے نہیں ہیں۔
ولایت پورٹل:فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے با غیرت مسلمانوں نے متحدہ عرب امارات کے بے غیرت حکمرانوں کی طرف سے دی گئی افطاری کویہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ ہم بھوکے نہیں ہیں،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایک تحریک " ہم بھوکے نہیں کے نام سے " شروع کی ہے جس کامقصد متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی گئی افطاری کو مسترد کرنا ہے،فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سازش کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپاہے،فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بے غیرت عرب حکمرانوں کی غذا اور افطاری کی ضرورت نہیں ہے ہم بھوکے نہیں ہیں،اس سے قبل بحرین اور امارات کے سفیروں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
مہر






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20