Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193882
Published : 21/5/2018 12:40

کامل تقویٰ ہی رمضان کا مکمل ہدف ہے: رہبر انقلاب

رمضان المبارک کا عظیم ترین مقصد یا شاید ایک معنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ مکمل مقصد و ہدف تقوا ہے’’لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ‘‘ اور یہ ہمارے اختیار میں ہے، لوگوں کو چاہیئے کہ خود کی اور اگر ہوسکے تو دوسروں کی اصلاح کریں۔
ولایت پورٹل: رمضان المبارک کا عظیم ترین مقصد یا شاید ایک معنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ مکمل مقصد و ہدف تقوا ہے’’لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ‘‘ اور یہ ہمارے اختیار میں ہے، لوگوں کو چاہیئے کہ خود کی اور اگر ہوسکے تو دوسروں کی اصلاح کریں۔ یہ کام صرف علماء سے ہی مخصوص نہیں ہے۔ لیکن علماء مقررین اور واعظ حضرات میں اس طرح کی آمادگی پائی جاتی ہے۔خداوند عالم نے انہیں اس طرح کے بیان، ذہن ، سماجی صلاحیت و وقار اور لباس عنایت کیا ہے،لہٰذا ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے ،رمضان المبارک کے مہینہ میں رائج جملہ چیزوں میں خداوندعالم کا یہ صریحی قول ہے کہ:
’’لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌمِنْ اَلْفِ شَہْرٍ، تَنَزَّلُ الْمَلٓائِکَۃُ وَالرُّوْحُ فِیْھَا بِاِذْنِ رَبِّھِمْ مِنْ کُلِّ اَمْرٍ سَلَامٌ ھِیَ حَتّٰیٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ‘‘۔(سورۂ قدر:۳۔ ۵)
ایک پوری رات، صبح تک، الٰہی سلامتی کا مظہر ہے:
’’سَلَامٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِیْمٍ‘‘۔(سورۂ یٰسٓ:آیت:۵۸)  
جو مؤمنین،اہل بہشت اور خدا کے خاص بندوں سے مخصوص ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانا ہمارے اختیار میں ہے، یہ وہ بات ہے کہ جسے میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں۔ یہ تمام امور کے اصلاح کی کلید ہے اور یہیں سے شروع ہوتے ہیں،جیساکہ اصل انقلاب یہیں سے شروع ہوا، مسجد سے دین سے اور تقوا سے شروع ہوا۔     اگر آپ ہمارے عزیز و گرامی امام کو دیکھیں تو زیادہ واضح طور پر معلوم ہوجائے گا کہ اس عظیم انقلاب کی جڑ اور بنیاد، تقوا پر استوار تھی، امام خمینیؒ، خدا کی جانب توجہ و معرفت اور عمل و اخلاص میں تقوا کا مظہر تھے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا۔ اگر امام معرفت و تقوا میں اس قدر صاحب کمال نہ ہوتے تو یہ کام یہاں تک نہیں پہنچتا، یہ سب اصلاح اور شایستہ بننے کی تمہید ہے۔

علماء کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران خطاب۶ فروری ۱۹۹۴ء۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20