Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193884
Published : 21/5/2018 13:29

مادورو ایک بار پھر ونزوئیلا کے صدر منتخب

ونزوئیلا کے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نیکلاس مادورو صدارتی الیکشن میں ایک بار پھر کامیاب ہوکر صدارتی ایوان میں پہونچ چکے ہیں۔
ولایت پورٹل: ونزوئیلا کے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نیکلاس مادورو صدارتی الیکشن میں ایک بار پھر کامیاب ہوکر صدارتی ایوان میں پہونچ چکے ہیں۔
اگرچہ فرانس ۲۴ چینل کی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں مادورو کے رقیب  ہنری فالکون نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ انتخابات میں دھوکہ دھڑی ہوئی ہے لہذا دوبارہ الیکشن ہونا چاہیئے۔
یاد رہے کہ کل ونزوئیلا میں صدارت کے لئے الیکشن ہوئے جس میں ۴ کنڈیڈیٹس نے صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹریشن کروایا تھا لیکن مادورو مسلسل دوسری بار واضح اکثریت سے جیت کر ایوان صدارت تک پہونچ چکے ہیں اور ایک بار پھر ۶ برس تک ونزوئیلا کی کمان ان کے ہاتھ میں رہے گی ۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21