Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193885
Published : 21/5/2018 13:54

عراق کو ایک خدمتگذار کابینہ کی ضرورت ہے: سید عمار حکیم

یاد رہے کہ عراق کے حالیہ انتخابات میں مقتدا صدر کی پارٹی سائرون سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن کر ابھری ہے جس نے پارلیمنٹ کی ۵۴ سیٹوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ عمار حکیم کی پارٹی الحکمہ نے صرف ۱۹ سیٹیوں پر ہی اکتفاء کرلیا ہے۔
ولایت پورٹل: عراقی ذرائع ابلاغ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل شام  الحکمۃ نامی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم  اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بغداد میں نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل پر زور دیا اور مشترکہ طور پر اس نتیجہ پر پہونچے کہ عراق میں برسر اقتدار آنے والی جدید حکومت میں عراق کی ہر قوم کی نمائندگی ہو اور ایک ایسی حکومت تشکیل پائے جو عوام کی محافظ اور خدمتگذار ہو جس کے سبب عراق میں  ایک بہتر مستقبل کی امید لگائی جاسکتی ہے۔
عمار حکیم نے اس ملاقات کے دوران عراقی عوام کے جوش اور سیاسی تیز بینی کو سرہایا ہے۔اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سید عمار حکیم نے دو دن پہلےہی سائرون کے سربراہ مقتدا صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ عراق کے حالیہ انتخابات میں مقتدا صدر کی پارٹی سائرون سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن کر ابھری ہے جس نے پارلیمنٹ کی ۵۴ سیٹوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ عمار حکیم کی پارٹی الحکمہ نے صرف ۱۹ سیٹیوں پر ہی اکتفاء کرلیا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21