Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193893
Published : 22/5/2018 11:4

پوری تاریخ میں سعودی نے فلسطین کی سب سے زیادہ حمایت کی ہے؛سعودی مفتی کا مضحکہ خیزدعویٰ

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی مفتی اعظم حقیقت تو نہ بتا سکے لیکن ایک جھوٹا ادعا ضرور کربیٹھے کہ پوری تاریخ میں سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جس نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشہور اخبار عکاظ نے شورای علمائے سعودی کے سربراہ اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ بن آل الشیخ سے انٹریو میں ایک عجب سوال پوچھ لیا کہ پوری دنیا کے لوگ سعودی عرب کو فلسطین کے معاملہ میں سب سے بڑا خود غرض کیوں کہہ رہے ہیں اور اس کی حقیقت کیا ہے؟
سعودی مفتی اعظم حقیقت تو نہ بتا سکے لیکن ایک جھوٹا ادعا ضرور کربیٹھے کہ پوری تاریخ میں سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جس نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہے۔
قارئین اگر آپ سعودی مفتی کے اس جملے کو استشمام کریں تو جھوٹ کی کتنی بو آرہی ہے چونکہ ’’زبان خلق کو نقارہ خدا کہیئے‘‘ آج فلسطین کے مسئلہ پر دنیا جو سعودی عرب کا منھ چڑھا رہی ہے بالکل درست ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس کے غاصبیوں سے اپنے تعلقات کو ننگ و عار سمجھتے ہیں لیکن وہیں سعودی شہزادے اور حکومتی عملہ تل ابیب کے دورے کرتے ہیں ۔جہاں پوری دنیا نے ٹرمپ کے قدس میں سفارتی عملہ کی منتقلی پر برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں سعودی عرب اسے مبارک باد دینے پر تلا ہوا ہے۔غرض اسرائیل کو سب سے زیادہ اس وقت سعودی عرب ہی عزیز ہے۔
اب ظاہر ہے سعودی مفتی کا اس بڑا اور کون سا جھوٹ ہوسکتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21