Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193900
Published : 22/5/2018 12:43

اسرائیل میں منعقد ہونے والے گلوکاری کے عالمی مقابلہ میں سعودی عرب بھی لے رہا ہے حصہ

اسرائیل کے مواصلاتی وزیر ’’ایوب قرا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال (Eurovision Song Contest) میں اس سال کچھ نئے مہمان شرکت کررہے ہیں جن میں سرفہرست سعودی عرب کے فنکار ہیں کہ جو اس عالمی مقابلے حصہ لے رہے ہیں ۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہر سال گلوکاری اور میوزک کا ایک عالمی مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے کہ جسے(Eurovision Song Contest) کہتے ہیں اور جو اسرائیل کی مواصلاتی وزارت کی دیکھ ریکھ میں منعقد ہوتا ہے۔
اسرائیل کے مواصلاتی وزیر ’’ایوب قرا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال (Eurovision Song Contest) میں اس سال کچھ نئے مہمان شرکت کررہے ہیں جن میں سرفہرست سعودی عرب کے فنکار ہیں کہ جو اس عالمی مقابلے حصہ لے رہے ہیں ۔
اسرائیل کے مواصلاتی وزیر ’’ایوب قرا‘‘ نے ایک سرکاری چینل کو دیئے انٹریو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اب نفرت کی تمام خلیجیں بھر چکی ہیں اور ہم نے رسمی طور پر سعودی عرب اور خلیج فارس میں اس کے دیگر اتحادی ممالک کو اس عالمی مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت نامے ارسال کردیئے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کے مسلمان حجاز کو بڑی تقدس کی نگاہوں سے دیکھتے تھے لیکن آل سعود نے اس سرزمین کے سارے تقدس کو پامال کردیا اور اب تو یہاں سے بڑے بڑے ماڈلس اور گانا گانے کے ماہرین دوسرے ملکوں میں جاکر یہاں کا نام روشن کریں گے۔ایک دور وہ تھا جب حجاز کے قاری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑا کرتے تھے۔

 




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21