Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193902
Published : 22/5/2018 13:6

عراق کے شمالی علاقہ میں ترکی کے ۴ فوجی ہلاک اور زخمی

ترکی کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم آخری لمحہ تک دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے رہیں گے چاہے ہمارے کتنے ہی جوانوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ترکی کے مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل ان کے ۴ فوجی عراق کے کردستان میں کچھ مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم آخری لمحہ تک دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے رہیں گے چاہے ہمارے کتنے ہی جوانوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔
یاد رہے کہ ترکی فوج نوری مالکی کے آخری دور سے ایک معاہدہ کے تحت عراق کے شمالی علاقہ میں ایک مختصر تعداد میں عراق کے موصل میں داخل ہوئی تھی لیکن وہ معاہدہ ختم ہونے کے باوجود بھی ترکی فوج وہاں سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ داعش کی شکست سے ملنے والے فائدہ اور نتائج میں وہ بھی حصہ داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21