Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193915
Published : 23/5/2018 13:8

امریکہ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں: مقتدیٰ صدر کے دفتر کا بیان

سائرون نامی اتحاد کے مرکزی دفتر کے رئیس ’’ضیاء الاسدی‘‘نے مقتدیٰ صدر کی پارٹی اور امریکہ کے درمیان ہر طرح کے رابطے کی تردید کی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل سے عراقی ذرائع ابلاغ پر ایک خبر تیزی کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ مقتدیٰ صدر کے دفتر والوں سے امریکہ کے بعض خفیہ اداروں نے رابطہ کر انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی نئی کابینہ کی تشکیل میں اپنے منظور نظر افراد کی نشاندہی بھی ۔
لیکن سائرون نامی اتحاد کے مرکزی دفتر کے رئیس ’’ضیاء الاسدی‘‘نے مقتدیٰ صدر کی پارٹی اور امریکہ کے درمیان ہر طرح کے رابطے کی تردید کی ہے۔
’’ضیاء الاسدی‘‘ نے سومریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چینل میری طرف سے اس بات کو نقل کررہے ہیں کہ ’’سائرون‘‘ اور امریکہ کے درمیان روابط پائے جاتے ہیں۔ یہ جھوٹ بات ہے اور میڈیا کو کسی کی طرف سے کوئی خبر شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلیناچایئے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20