Wed - 2019 January 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193920
Published : 23/5/2018 14:26

لبنان کی نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس؛نبیہ بری ایک پھر اسپیکر منتخب

۱۲۸ اراکین کی اس پارلیمنٹ نے آج اس دور کا پہلا اجلاس منعقد کیا جو ’’میشل المر‘‘ کے زیر انتظام ہوا اور اکثر اراکین نے ایک بار پھر نبیہ بری کو قومی اسپیکر کے طور پر منتخب کرلیا ہے ۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق لبنان کی نئی پارلمینٹ میں آج تمام اراکین حاضر ہوئے اور آئینی طور پر پہلے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں نئے وزیر اعظیم، اسپیکر اور وزراء کی تعیین عمل میں آنا تھی۔
۱۲۸ اراکین کی اس پارلیمنٹ نے آج اس دور کا پہلا اجلاس منعقد کیا جو ’’میشل المر‘‘ کے زیر انتظام ہوا اور اکثر اراکین نے ایک بار پھر نبیہ بری کو قومی اسپیکر کے طور پر منتخب کرلیا ہے ۔
یاد رہے کہ پچھلے ۲۶ برسوں سے بری لبنان کی پارلیمنٹ  اسپیکر ہیں جو اپنی صراحت اور دیانت کے لئے لبنان بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔چونکہ لبنانی سیاسی ڈھانچے میں تعیین شدہ مناصب کے پیش نظر صدارتی عہدہ ،کسی عیسائی ،وزارت عظمٰی اھل سنت اور اسپیکر کا منصب شیعہ کمیونٹی سے مخصوص ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 23