Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193929
Published : 24/5/2018 10:54

دیرالزور کے دواہم مراکز پر امریکہ اور داعش کا حملہ

شامی فوج کے اعلان کے مطابق جس وقت امریکی اتحاد کے یہ حملے ہوئے اسی وقت داعش کے کچھ باقی ماندہ عناصر نے علاقہ میں کچھ جھڑپیں کیں لیکن شامی فوج اور مقاومتی دستوں نے انہیں صحرائے المیادین تک پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور اس پیش قدمی میں داعش کے کچھ دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق شامی جنگ کے پروپیگنڈہ ہیڈکواٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور داعش نے ملکر’’دیرالزور‘‘ میں شامی فوج کے دو اہم ٹھکانو کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں ان دومراکز کا خاصہ مالی نقصان ہوا ہے جبکہ کسی کی جان جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شامی فوج کے اعلان کے مطابق جس وقت امریکی اتحاد کے  یہ حملے ہوئے اسی وقت داعش کے کچھ باقی ماندہ عناصر نے علاقہ میں کچھ جھڑپیں کیں لیکن شامی فوج اور مقاومتی دستوں نے انہیں صحرائے المیادین تک پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور اس پیش قدمی میں داعش کے کچھ دہشتگرد  ہلاک بھی ہوئے ہیں اور یہ علاقہ اس وقت شامی فوج کی مکمل اختیار میں ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21