Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193932
Published : 24/5/2018 11:30

امریکی وزیر خارجہ کرائے کا ٹٹو،ایران کا از سرنو مذاکرات کرنا امریکہ کا محض خواب ہے:ظریف

آج امریکہ ایرانی عوام کے نزدیک سب سے منفور نام ہے اور ہمارے عوام کو امریکہ سے کسی اچھائی کی امید نہیں رہ گئی ہے چونکہ ایرانی عوام نے امریکہ کی دھوکے بازیوں کو متعدد مقامات پر پرکھ لیا ہے۔
ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ہمنصب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے متعلق ان کی ہرزہ سرائی ایک بے جا مداخلت ہے جس سے معلوم ہوتا ہے ان کے پاس عقل و خرد نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا بے تکا بیان امریکی میں موجود بحران کا عکاس ہے چونکہ امریکہ میں وزارت خارجہ جیسا اہم منصب صرف اس کے حوالہ کردیا جاتا ہے جو زیادہ رشوت دے سکے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں اتنی جلدی منصب کیوں تبدیل ہورہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا: مائیک پامپیو نے ایران کے متعلق جو بھی دعوئے کئے وہ سب غلط ہیں اور یہ اسی گھسی پٹی سیاست کو پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو امریکہ میں ہوتا آیا ہے اگر انہوں نے ایران پر طرح طرح کی پابندیاں لگائیں لیکن سخت ترین پابندیوں کے بعد بھی وہ اپنی آرزو تک نہیں پہونچ سکے۔
آج امریکہ ایرانی عوام کے نزدیک سب سے منفور نام ہے اور ہمارے عوام کو امریکہ سے کسی اچھائی کی امید نہیں رہ گئی ہے چونکہ ایرانی عوام نے امریکہ کی دھوکے بازیوں کو متعدد مقامات پر پرکھ لیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21