Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194789
Published : 2/8/2018 11:52

آل سعود کے لڑاکاؤں کی یمنی ماہی گیروں پر بمباری؛9افراد شہید

سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ امریکہ سمیت متعدد ممالک کی حمایت کے باوجود بھی اس جنگ کو گذشتہ تین سال سے جیت نہیں سکا ہے۔

ولایت پورٹل:بزدل سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر وحشیانہ بمباری کرکے 9 غریب مزدوروں کو شہید کردیا ہے،تفصیلات کےمطابق یمنی ماہی گیر زقرنامی علاقے میں ماہی گیری میں مصروف تھے جن پر بمباری کی گئی،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ امریکہ سمیت متعدد ممالک کی حمایت کے باوجود بھی اس جنگ کو گذشتہ تین سال سے جیت نہیں سکا ہے،سعودی عرب کو یمنی فورسز اور قبائل کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے یمنی مسلمانوں پر جنگ مسلط کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے،یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس غریب ترین عرب ملک میں غذائی اشیاء، پینے کے لئے صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14