Monday - 2018 Oct. 22
Languages
12621:نتائج: 0.150سیکنڈ میں
جستجو برای :
امریکی حکام نےاعلان کیا ہےکہ سعودی عرب نےاپنے بھاری ہتھیارجن میں توپ خانے اور بکتربندگاڑیاں شامل ہیں، یمن کی سرحد کے قریب نصب کردیئے ہیں۔ سعودی عرب کے اس اقدام نے یمن کے بحران کے گرداب میں ریاض کے پھنسنے کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔
افغانستان میں امریکہ کے ڈرون حملے میں تیرہ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جرمنی کے مسافر طیارے کےحادثے اور تقریبا ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت پر جرمن چانسلر انجلا مرکل، جرمنی کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔
لیبیا کے فوجی ذرا‏یع نے کہا ہے کہ مشرقی شہربنغازی میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں متعدد سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے-
شام کی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر ادلب کو دہشتگردوں سے آزادکرالیا ہے-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لے جائینگے، جن لوگوں نے یہ جنگ ہم پر مسلط کی ہے، انہیں شکست ہوگی۔
آسٹریلیا نے ممکنہ طور پر دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے والے اپنے دو سو شہریوں کو مشرق وسطی جانے سے روک دیا ہے۔
فرانس نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں جو پیشرفت ہوئی وہ ناکافی ہے-
ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا نیا دور انجام دینے کے لیے سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان جانے والے امریکی وفد میں ایک اہم فرد کا اضافہ ہوا ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی، عدن سے فرار ہوگئے ہیں-
  • کل نتائج : 12621