Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194793
Published : 2/8/2018 12:46

پاکستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق

دہشت گرد اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنا کر فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز کی رپورت کے مطابق پاکستان کے علاقہ  ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے ہیں،اطلاعات کےمطابق خیبرپختون خواہ کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے، ایلیٹ فورس کے مطابق  دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنا کر حملہ آوارد فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17