Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194795
Published : 2/8/2018 13:21

558 دنوں میں ٹرمپ نے 4229 جھوٹ بولے ہیں:واشنگٹن پوسٹ

امریکی کثیر الاشاعت اخبار پوشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹوں کو شمار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شخص روزانہ اوسطاً 7 جھوٹ یا بے بنیاد دعوے کرتا ہے۔

ولایت پورٹل: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کے جھوٹ اور بے بنیاد دعووں کو اپڈیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  حالیہ مہینوں میں ان میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے ، اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے 558 دنوں میں4229  مرتبہ جھوٹ بولا ہے  جن میں  صرف جون اور جولائی کے دو مہینوں میں 978 جھوٹ ہیں ، اگر حساب لگایا جائے تو ٹرمپ روزانہ کے اعتبار سے اوسطا چھ یا سات مرتبہ  یا تو جھوٹ بولتا ہے یا  جھوٹے دعوے کرتا ہے  جس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا  ہے ا س لیے کہ اسے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سیکڑوں جھوٹ بولنا پڑتے ہیں، رپورٹ کے مطابق اس نے اب تک 150 بے بنیاد دعوے دیے ہیں  جن میں حکومت کی اقتصادی ترقی  اور میکسیک بارڈر  کی دیوار بھی شامل ہیں ، جبکہ  جہاں تک  اقتصادی ترقی کا سوال ہے تو اس کے دورۂ حکومت میں اوباما کی حکومت سے بھی کم ترقی ہوئی ہے اور رہا سوال میکسیک کی   سرحدی دیوار کا جس کے بارے میں ٹرمپ نے  صرف پانچ مہینوں میں تیس مرتبہ کہاہے کہ یہ دیوار بنے گی جبکہ پارلیمنٹ اس کے لیے گرانٹ دینے سے صاف طور پر منع کر چکی ہے ، قابل ذکر ہے کہ  امریکہ چالیس سال سے اسلامی جمہوریہ ایران کا کھلا دشمن ہے  ٹرمپ نے اس دشمنی کو نظر انداز کرتے ہوئے اور اس کے سلسلہ میں ایک بھی لفظ بولے بغیر کچھ دن پہلے ایک  مرتبہ پھر جھوٹ کا سہارہ لیتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ ایرانی قیادت کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17