Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194807
Published : 4/8/2018 3:40

افغانستان کےصوبہ پکتیا میں نمازجمعہ میں دھماکہ؛30 افراد شہید

افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں نماز جمعہ کے موقع پر شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 30 افراد شہید جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے  گردیز شہر میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد کے اندر دھماکا ہوا،پکتیا پولیس چیف راز محمد مندوزئی کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکے میں 30 افراد شہید جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا، جب مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی،دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے تاہم ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،خیال رہے کہ افغانستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور آئے روز افغان دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں بم دھماکے اور حملے کیے جاتے ہیں جن میں غیر ملکی افواج سمیت مقامی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے،اس سے قبل 31 جولائی کو مشرقی افغانستان میں سرکاری کمپاؤنڈ میں دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ملک کے مغربی حصے میں سڑک کنارے دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوئے تھے،22جولائی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل انٹرنیشنل ائر پورٹ کے دروازے کے قریب ہونے والے دھماکے سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24