Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194810
Published : 4/8/2018 4:8

شام کا محاذ اسد کی حکومت برقرار رہنے سے پرامن ہو جائے گا:صیہونی وزیر دفاع

جب امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شام میں منہ کی کھانا پڑی ہے تو اسرائیل نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہم شام کے اندرونی مسائل میں دخالت نہیں کرتے۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمن نے آج بروز جمعرات کو شام کے صدر بشار الاسد کی جنگ میں کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’’ہم شام کے اندرونی مسائل میں دخالت نہیں کرتے جب تک کہ 1974 کا معاہدہ ٹوٹ نہیں جاتا، شام کا محاذ اسد کی حکومت برقرار رہنے سے پرامن ہو جائے گا‘‘،انہوں نے مزید کہا: ’’ہماری نظر میں شام کی صورتحال جنگ سے پہلے کے حالات کی طرف پلٹ رہی ہے یعنی مرکزی حکومت کی طرف‘‘،خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعوے دہراتے  ہوئے کہا: ’’ہم اجازت نہیں دیں گے شام ایران کے فرنٹ لائن اڈے میں تبدیل ہوجائے اور وہاں سے وہ حزب اللہ کے لیے اسلحہ ارسال کرے‘‘،خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے یہ بے بنیاد دعوے ایسے حال میں ہیں کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو اسلحہ اور اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے والا اسرائیل ہے اور زخمی دہشت گردوں کا علاج تل ابیب میں کیا جاتا ہے،اب جب امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شام میں منہ کی کھانا پڑی ہے تو اسرائیل نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہم شام کے اندرونی مسائل میں دخالت نہیں کرتے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22