Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194812
Published : 4/8/2018 4:57

شام سے امریکی اور صہیونیوں کا عنقریب صفایا ہوجائے گا:حزب اللہ

شام کے حالات بھی بتلا رہے ہیں کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی جنگ جیت چکے ہیں جس کا اعتراف ہر دہشتگر گروہ بھی کرتا ہے۔
ولایت پورٹل:حزب اللہ  کی  ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ علی دعموش نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  کہا کہ  حزب اللہ اور نے لبنانی عوام نے  33روزہ جنگ میں  نہایت ہی صبر اور استقامت کا  مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونیوں کی ہوا نکال دی اور ان کی بلند پروازیوں کو خاک میں ملادیا  لہذا سرائیل کو یاد رہنا چاہیے کہ ہماری عوام کے ارادے آج بھی اتنے ہی  بلند ہیں  بلکہ اس سے بھی زیادہ ہیں ، آج بھی ہم پوری قوت کے ساتھ دفاع کے لیے تیار ہیں  انھوں نے مزید کہا کہ  آج شام کے حالات بھی بتلا رہے ہیں کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی جنگ جیت چکے ہیں  جس کا اعتراف ہر دہشتگر گروہ بھی کرتا ہے ، وائٹ ہیلمٹ گروہ کا شام سے نکل جانا امریکہ اور خلیجی ممالک کی واضح شکست کا اعلان ہے اس لیے کہ یہ دہشتگرد ٹولہ برطانیہ اور مغربی ممالک  کا پروردہ تھا، شیخ دعموش نے مزید کہا  کہ ایک وقت تھا کہ جب یہ لوگ کہتے تھے کہ ایران اورحزب اللہ کو شام سے جانا ہوگا لیکن پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ حزب اللہ اور ایران تو وہی ہیں لیکن ان کے کارندے دہشتگرد شام کو چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں  ، پس  اب وہ وقت دور نہیں جب اس ملک سے امریکہ اور صہیونیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18