Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194813
Published : 4/8/2018 5:15

بنگلادیش میں روہنگیا مسلمانوں کی اسمگلنگ

بنگلادیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمان ناداری اور بیکاری کے باعث خود کو انسانی اسمگلروں کے حوالے کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:اناتولین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  پچھلے دس مہینوں میں 78افراد اسمگل ہو ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور لڑکیا ں شامل ہیں  جبکہ  اقوام متحدہ کے اعداد وشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں ، بنگلادیش حکام کا کہنا ہے کہ  اکتوبر 2017ء میں  سات لاکھ روہنگیا اس ملک میں پناہ گزین ہوئے  جبکہ  چار لاکھ پہلے سے یہاں رہ رہے تھے ، اس وقت نو لاکھ سے زائد افراد  بنگلادیش کے کاگس بازار میں پناہ گزین کیمپ میں رہ رہے  ہیں جن میں  چھ لاکھ اٹھاسی ہزار پچھلے سال اکتوبر میں یہاں آئے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ کئی صدیوں  سے میانمار میں رہنے والے ان افراد کو وہاں کے نسل پرست  عناصر بنگالی مہاجر کہتے ہیں کہ جنہوں نے بدہشٹوں کی سر زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے ، ابھی تک انھیں  شہری حقوق بھی نہیں دیے گئے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17