Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194814
Published : 4/8/2018 5:38

بے گناہ یمنیوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے فوجیوں پر آل سعود ماہانہ 5ارب ڈالر خرچ کرتی ہے:صیہونی اخبار کی رپورٹ

یمن کی جنگ میں شریک جنوبی امریکہ اور افریقی ممالک کے فوجیوں پر سعودی عرب ماہانہ 5ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہارٹزر نے اپنی ایک رپورٹ  میں لکھا ہے کہ  یمن کی جنگ میں شریک جنوبی امریکہ اور افریقی ممالک کے فوجیوں پر سعودی عرب ماہانہ 5ارب ڈالر خرچ  کرتا ہے اور اس کے علاوہ دوسری سرگرمیوں پر بھی اس کے لاکھوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں ، اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگر چہ نے امریکہ نے آل سعود کو یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ابھی تک اس نے ایک بم بھی القاعدہ پر نہیں گرایا ہے  بلکہ اس کے بجاے وہ  اور متحدہ عرب امارات انصار اللہ کو نشانہ بناتے ہیں  ، اخبار نے  مالی خسارت کے علاوہ لاکھوں جانیں لینے والی یمن کی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت یمن  بین الاقوامی مقابلہ کا  منظر بنا ہوا ہے ، قابل ذکر ہے کہ  اب تک  عربی  غربی اس اتحاد  کے ہاتھ 14 ہزار 700 سے زائد بے گناہ یمنی شہریوں کے خون سے رنگین ہیں لیکن انسانیت سے عاری اس کے سرغنہ ابھی بھی  جنگ کو جاری رکھنے پر اڑے ہوئے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24