Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194826
Published : 5/8/2018 10:3

وینزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملہ

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب میں ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
ولایت پورٹل: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں صدر میڈورو حملے محفوظ رہے جب کہ نیشنل گارڈز کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے،وزیر اطلاعات وینزویلا کے مطابق ڈرون کے ذریعے دھماکہ اس وقت کیا گیا ہے جب صدر میڈورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون گرائے گئے،دوسری جانب صدر نکولس میڈورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدا، وینزویلا کی عوام اور فوج میری حفاظت کرے، مجھ پر قاتلانہ حملہ دائیں بازو کی قوتوں کی سازش ہے،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں سازش کے تانے بانے کولمبیا سے ملے ہیں تاہم حملے کی سازش میں ملوث کچھ افراد بھی پکڑے گئے ہیں، صدر میڈورو نے کہا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوں گی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18