Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194828
Published : 5/8/2018 10:16

آل سعود یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اترآئی ہے:حزب اللہ

یمن پر سعودی عرب کا ظلم و ستم ، بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے ۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے اسپتال پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ  بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا ظلم و ستم ، بربریت اور جارحیت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے سعودی عرب یمن میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آیا ہے،حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی حمایت کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا خون بہا رہا ہے اور دنیا کے حریت پسندوں کو سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ حملوں کی مذمت کرنی چاہیے، حزب اللہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے انسان سوز مظالم پر خاموش تماشائي نہ بنیں۔ اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی پر سعودی عرب کے خلاف عملی اقدامات عمل ميں لائیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22