Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194829
Published : 5/8/2018 10:26

صیہونی اہلکاروں نے غزہ جانے والی غیر ملکی امدای کشتی کو روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بحریہ نے محصورین غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی کو روک کر اس میں سوار میڈیکل ٹیم سمیت عملے کے 12ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئیڈن کی کشتی اہلِ غزہ کے لیے امداد لے کر محصور پٹی کی طرف رواں دواں تھی کہ اسرائیلی نیوی کے اہل کاروں نے اسے روک لیا، یہ کشتی اس اتحاد میں شامل تھی جس میں 4 امدادی بحری جہاز ڈنمارک سے مئی میں غزہ کے لیے روانہ ہوئے تھے،غیرملکی امدادی جہازوں کا یہ اتحاد غزہ کے بے آسرا عوام کو ضروریات زندگی اور ادویات پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ 12سال سے زائد عرصے سے محصورینِ غزہ کی مفلوج زندگی کو بحال کرنے میں مدد کی جاسکے،اسرائیلی فوج نے امدادی کشتی کو روکنے کے بعد اشہدود بندرگاہ منتقل کردیا اور امدادی سامان ضبط کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم اور عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22