Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194830
Published : 5/8/2018 10:34

سلمان اور بن سلمان کے حکم سے سعودی عرب میں پہلے چرچ کی تعمیر کا کام شروع

سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ ملک سلمان کے حکم سے سعودی عرب کے صنعتی شہر نیوم ميں پہلے چرچ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:اکونومیسٹ نے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ ملک سلمان  کے حکم سے سعودی عرب کے صنعتی شہر نیوم ميں پہلے چرچ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے،سعودی عرب کے شاہی دربار کے اعلی اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے حکم سے سعودی عرب میں پہلے کلیسا کی تعمیر نیوم شہر میں کی جائے گی جس کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگيا ہے، شاہی دربار کے اہلکار کے مطابق کلیسا کی تعمیر میں ولیعہد محمد بن سلمان نے اہم کردار ادا کیا ہے، ادھر عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان  اوراس کے بیٹے  ولیعہد محمد بن سلمان سرزمین وحی پر مغربی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں، جس پر عرب ممالک اور عالم اسلام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،سعودی عرب نے امریکی اشاروں پر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں درجنوں سنیما گھر بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جن کا ٹھیکہ ایک امریکی کمپنی نے حاصل کرلیا ہے ، سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ مشترکہ فلمیں بنانے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے،یہاں عورتوں کو اسٹیڈیم میں کھیل کو مشاہدہ کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے جبکہ تعلیمی نظام میں بھی تبدیلی شروع ہوگئي ہے ، اب یہ ملک  وہابی گمراہ نظریہ کو ترک کرکے مغربی نظریات کی جانب گامزن ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19