Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194831
Published : 5/8/2018 10:43

شمالی کوریا کا جوہری پراگرام جاری ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور میزائل ٹیکنالوجی کو تاحال ترک نہیں کیا اس کا جوہری پروگرام ابھی تک جاری ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور میزائل ٹیکنالوجی کو تاحال ترک نہیں کیا اس کا جوہری پروگرام ابھی تک جاری ہے،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے کوششوں کو غیر سنجیدہ اور ناکافی قرار دے دیا،اقوام متحدہ کے ماہرین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے جاری رہنے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام کو تلف کرنے سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہا ہے، تحقیقی ٹیم کو جوہری پروگرام بند کرنے کے ایسے ثبوت نہیں ملے جو شمالی کوریا کے دعووں کی تائید کرتے ہوں،اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے امریکا سے کیے گئے معاہدے کے باوجود میزائل پروگرام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اس حوالے سے شمالی کوریا کی اب تک کی کاوشیں درست سمت میں نہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ شمالی کوریا معاہدے پر عمل درآمد سے گریز کر رہا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17