Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194832
Published : 5/8/2018 10:48

افغانستان میں 4 امریکی فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ پروان میں غیرملکی افواج کے قافلے پر حملہ کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ولایت پورٹل: افغان طالبان کے ترجمان  «ذبیح الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ صوبہ پروان میں غیرملکی افواج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حملہ صوبہ پروان کے علاقے بگرام میں کیا گیا، حملے میں ایک بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 4 فوجی ہلاک ہوئے،واضح رہے کہ امریکی حکام نے ابھی تک اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے،بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام افغانستان میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بغیر اس شورش زدہ ملک میں امن ممکن نہیں ہے۔ افغانستان کی طویل جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18