Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194833
Published : 5/8/2018 11:44

4لاکھ امریکی ماڈرن غلامی کا شکار

پوری دینا میں 40ملین لوگ ماڈن غلامی کا شکار ہیں جن میں 4لاکھ امریکی باشندے ہیں۔

ولایت پورٹل:سی بی ایس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 4o ملین افراد شادی اور جبری کاموں جیسی ماڈرن غلامی کا شکار ہیں جن میں 4لاکھ امریکی شہری بھی شامل ہیں ،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ’’واک فری‘‘ نامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 800 امریکیوں میں ایک  آدمی جبری کام کرنے پر مجبور ہے ، رپورٹ  میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اسٹنڈرڈ کے مطابق ماڈرن غلامی ان شرائط کو کہا جاتا ہے  جن سے انسان باہر نہیں نکل سکتا جیسے جبری شادی ، جنسی غلامی یا مزدوری وغیرہ جہاں انسان بنیادی حقوق سے بھی محروم ہوتا ہے ،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم کا کہنا ہے کہ ماڈرن یا جدید غلامی کا ایک عنصر صارفیت ہے اور امریکہ دنیا میں بننے والی اشیاء کا سب سے بڑا خریدار ہے جس کی وجہ سے کارخانوں میں جبری کام کروایا جاتا ہے، اسی طرح چین  پوری دنیا میں سب سے زیادہ سامان سپلائی کرنے والا ملک ہے جس کے نتیجہ میں یہاں ملازمین کو جبرا کام کرنا پڑتا ہے اور انسانی طاقت کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17