Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194850
Published : 6/8/2018 5:2

اقوام متحدہ کی مظلوموں کے بجاے ظالموں کی حمایت

اقوام متحدہ نے یمنی مظلوموں کی مخالفت اور سعودی امریکی اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یمنیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شام کے ساتھ بھی عسکری تعاون جاری ہے اور وہ یمن کے خوثی باغیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کی بھی کوشش کررہا ہے،واضح رہے کہ یمنی عوام کیلئے حتی ادویات اور غذائی امداد کی ترسیل کے بھی تمام راستے بند ہیں تاہم اقوام متحدہ نے ان مظلوموں کی مخالفت میں سعودی امریکی اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یمنیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے،دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ کے رویے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جون میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے فورم میں ایک بیان میں وزیرخارجہ "ری یونگ ہو" نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ اپنے مشترکہ اعلامیے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گا،تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ ان اقدامات پر جواب دینے کے بجائے شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے کیلئے زور دے رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے اعلان سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24