Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194851
Published : 6/8/2018 5:9

جو میری مخالفت کرے گا اسے گھر بھیج دوں گا چاہے وہ میری پارٹی ہی کا کیوں نہ ہو:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے پارٹی ارکان کو گھر بھیج دیں گے۔

ولایت پورٹل:ریاست اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ری پبلکن ارکان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخالفت کرنے والے ری پبلکن سیاستدانوں کو برطرف کرنے سے گریز نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ بعض ارکان ان کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں،ٹرمپ کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر ان کی پارٹی میں بھی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور ایوان نمائندگا ن کے ضمنی انتخابات کے باعث ان اختلافات میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے،امریکہ میں ضمنی انتخابات رواں سال نومبر میں  کرائے جائیں گے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17