Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194858
Published : 6/8/2018 7:24

سعودی عرب اور کنیڈا کے سفارتی اور تجارتی روابط منقطع

سعودی عرب نے کنیڈا کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی روابط کو منقطع کرتےہوئے کنیڈا کے سفیر کو ناپسندیدہ عنصر قرار دے کر24گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم صادر کردیا ہے ۔

ولایت پورٹل: کنیڈا  حکومت  کی جانب سے  آل سعود سےسماجی کارکنوں کو رہا کرنے کامطالبہ کیے جانے پر سعودی  حکومت نے کنیڈا کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئے  اس ملک کے سفیر کو ایک  ناپسندیدہ عنصر قرار دیا ہے اور 24گھنٹوں کے اندر  سعودی عرب چھوڑنے کا حکم صادر کردیا ہے نیز اپنے سفیر کو بھی  وہاں سے واپس آنے کے احکامات جاری کر دیے ، آل سعود کا کہنا ہے کہ کنیڈا حکومت  نے ان کے ملکی مسائل میں مداخلت کی ہے  جس کی بنا پر وہ اس سے بھی سخت انتقام لے سکتے ہیں، قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب کا شمار کنیڈا  کی بڑی منڈیوں میں سے ہوتا ہے جہاں صرف رواں سال میں  ایک کروڑ سے زائد کنیڈین ڈالر  کا سامان  وارد ہوا ہے جس میں زیادہ تر فوجی ساز وسامان ہے   اس کے باوجود آل سعود نے یہ قدم اٹھا یا ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی معاہدوں کا معطل کردیا ہے ، یاد رہے کہ حال ہی  میں کنیڈا کی وزارت خارجہ نے سعودی  حکومت سے درخواست کی تھی کہ  انسانی  حقوق کے لیے کام  کرنے والے سماجی کارکن  خواتین کو فوری طور پر رہا کردے ، ان خواتین  پر آل سعود نے یہ الزام لگایا تھا کہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24