Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194866
Published : 7/8/2018 5:56

ایران کو مذاکرات کی پیشکش کا مقصد در اصل ایرانی قوم کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کرنا ہے:ایرانی صدر

گزشتہ 40 سال کے تجربے نے دکھا دیا کہ امریکی حکام، ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی رات  براہ راست ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا خطاب ایرانی عوام سےنہیں کیونکہ وہ عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا اوراس کا مقصد ایرانی عوام کے درمیان نفسیاتی جنگ شروع کرنا ہے،ایران کے صدر نے کہا کہ پابندیوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے اور آج وہ شخص مذاکرات کا دعوی کررہا ہے جس  نے خود مذاکرات کی میز کو چھوڑ دیا ہے،ڈاکٹر روحانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد امریکہ مشکلات سے دوچار ہوا کہا کہ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش سے اپنی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو ایرانی قوم کے دوست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، حسن روحانی نے ایرانی قوم کی جانب سے امریکی حکام کے متضاد اقدامات اور بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 سال کے تجربے نے دکھا دیا کہ امریکی حکام، ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں،حسن روحانی نے کہا  جو بھی مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اسے  جان لیناچاہیے کہ مذاکرات کیلئے صداقت ضروری ہے لیکن ہمارے مد مقابل وہ ہے جو کسی بھی عالمی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا جس کی مثال پیرس کا تجارتی معاہدہ اور جوہری معاہدہ ہے جس سے امریکہ علیحدہ ہوا اور اس قسم کے شخص کے ساتھ مذاکرات فضول ہیں،ایران کے صدر نے  تہران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اور غیر قانونی نئی پابندیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکومت کی پالیسی کی تشریح کرتے ہوئے ایرانی قوم کو یقین دلایا کہ ایران کی حکومت، عدلیہ ، پارلیمنٹ  ایرانی قوم کے ساتھ اقتصادی مسائل و مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گی۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14