Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194867
Published : 7/8/2018 6:2

صیہونی جانتے ہیں کہ حزب اللہ اب شکست ناپذیر ہوچکی ہے:حزب اللہ

امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب مختلف قسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود اسلامی مزاحتمی تحریک کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی مزاحمتی  تحریک حزب اللہ کے رہنما شیخ علی دعموش کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سعودی عرب کی بے جا مداخلتوں کا نتیجہ ہے،انہوں نے مزید کہا حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت بھی جانتی ہے کہ حزب اللہ اب شکست ناپذیر ہوچکی ہے،شیخ علی دعموش نے مزید کہا اسرائیل اور اس کی حمایتی طاقتوں کو شام سمیت خطے میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اور اب ان سب کو یقین ہے کہ شام میں دہشت گردوں خاتمہ ہوچکا ہے اور اسلامی مزاحمتی تحریک دن بدن طاقتور ہورہی ہے،انہوں نے کہا لبنان میں غیرملکی خاص کر آل سعود بعض سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور بے جا لبنانی امور میں دخالت کررہے ہیں،واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب مختلف قسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود اسلامی مزاحتمی تحریک کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17