Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194868
Published : 7/8/2018 6:12

تہران کے خلاف امریکی پابندیاں فضول اور بےسود ہیں:ایران

امریکی پابندیاں ایران کے اقتصادی ڈھانچے اور ایران کے عزم اور ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔
ولایت پورٹل:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں فضول اور بے سود ہیں،ترجمان وزارت خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی پابندیاں ایران کے اقتصادی ڈھانچے اور ایران کے عزم اور ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم اور با اثر ملک ہے اور موجودہ صورتحال میں اسے عالمی حمایت حاصل ہے،ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیتے ہوئے  کہاکہ اس اقدام سے اصل شکست امریکی صدر ٹرمپ کی ہوگی ،  انہوں نے ان خبروں کو مسترد کردیاکہ امریکا نے مذاکرات کے لئے ایران کی شرطوں کو قبول کرلیا ہے،ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسرائیل اور امریکا ایک نفسیاتی جنگ چھیڑنے کے درپے ہیں،واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،ایران مخالف امریکی پابندیوں کا پہلامرحلہ چھے اگست سے شروع ہورہا ہے پابندیوں کے پہلے مرحلے میں سونے اور موٹرگاڑیوں کے سیکٹر میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18