Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194872
Published : 7/8/2018 6:46

حزب اللہ کےجدیدترین ڈرون طیارے کی نمائش سے اسرائیل سمیت اسلام دشمن طاقتوں کی نیندیں اڑ گئیں

اسرائیلی حکام اوراسلام دشمن طاقتیں ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ 33روزہ جنگ کے سالگرہ کے موقع پر ملیتا میوزیم سنٹر میں اپنے جدیدترین ڈرون طیارے نمائش کے لئے رکھے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل سمیت اسلام دشمن طاقتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، حزب اللہ کے اعلی عہدہ داروں نے  کہا  ہےکہ آئندہ دنوں میں مزید جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی،دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ کی طاقت اور توانائی  میں 10 گنا اضافہ ہوگیا ہے،خیال رہے کہ 2006 میں اسرائیل نے اس جنگ میں تمام مجاز اور غیر مجاز ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، اسرائیل نے اس جنگ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کو مکمل طور پر کچلنے کی ناپاک کوشش کی جو اسے مہنگی پڑ گئی،یاد رہے کہ اسرائیلی حکام ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ خوف جو اللہ نے دشمنان اسلام کے دلوں پر طاری کیا ہوا ہے ہمیشہ باقی رہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22