Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194873
Published : 7/8/2018 12:12

لاہور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم اور دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایکس پریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم اور دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں  5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاؤں میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس نے لاشوں کو کاغذی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17